آئی جی پنجاب کا دورہ فیصل آباد ‘سیف سٹی پراجیکٹ ‘پولیس خدمت مرکز کا جائزہ

Nov 01, 2025

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے فیصل آباد کا دورہ کیا۔جہاں انہوں نے سیف سٹی پراجیکٹ اور پولیس خدمت مرکز کا تفصیلی جائزہ لیا۔آئی جی پنجاب نے انٹیگریٹڈ کمانڈ، کنٹرول اینڈ کمیونیکیشن سنٹر کا دورہ کیا اور شہر کے مختلف مقامات کی براہِ راست سرویلنس کے ذریعے ریسپانس ٹائم اور مانیٹرنگ سسٹم کا جائزہ لیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ سیف سٹیز کرائم کنٹرول، ٹریفک مینجمنٹ، ماحولیاتی نگرانی اور تجاوزات کے کنٹرول میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے پولیس خدمت مرکز کا بھی دورہ کیا اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے معیار کا جائزہ لیا۔ ڈرائیونگ لائسنسنگ اینڈ ٹریننگ سنٹر میں جدید سیمولیٹرز اور سروس ڈیلیوری کے معیار کا جائزہ لیااور کہا کہ پولیس خدمت و تحفظ مراکز اور میثاق سنٹرز شہریوں کی فلاح و بہبود کیلئے پنجاب پولیس کے فلیگ شپ منصوبے ہیں۔ شہریوں سے خوش اخلاقی اور احترام کیساتھ پیش آئیں۔

(روز نامہ نوائےوقت)

************************