پنجاب پولیس کے سب انسپکٹرز کے لیے بڑی خوشخبری

پنجاب پولیس کے سب انسپکٹرز کے لیے بڑی خوشخبری
آئی جی پنجاب کی ہدایت، سب انسپکٹر سے انسپکٹر کے عہدے پر ترقی کے لئے پروموشن بورڈ کا اجلاس 10 نومبر کو ہو گا، ترجمان پنجاب پولیس
میرٹ، سنیارٹی اور قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے288 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی جائے گی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
 
پنجاب پولیس کے سب انسپکٹرز کے لیے بڑی خوشخبری،انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر سب انسپکٹر سے انسپکٹر کے عہدے پر ترقی کے لیے پروموشن بورڈ کا اجلاس 10 نومبر کوہوگا جس کے تسلسل میں تمام اضلاع اور ریجنز کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ متعلقہ افسران کا ریکارڈ ایک ہفتے کے اندر مکمل کر کے جمع کروائیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری پروموشن بورڈ اجلاس کی صدارت کریں گے جب کہ ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو اور دیگر سینئر افسران اجلاس میں شریک ہوں گے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ میرٹ، سنیارٹی اور قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے 288 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی جائے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ رواں سال اب تک سب انسپکٹرز سے انسپکٹر کے عہدے پر ترقی کے لیے 5 پروموشن بورڈز منعقد ہو چکے ہیں جن میں 757 افسران کو ترقی دی گئی۔ گزشتہ پونے تین سالوں میں سب انسپکٹر سے انسپکٹر کے عہدے پر ترقی کے 26 پروموشن بورڈز منعقد کیے گئے جن کے نتیجے میں 3167 افسران کو اگلے عہدوں پر ترقی دی گئی۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر1084)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Friday, October 31, 2025