ہیڈ کانسٹیبلز 246 ‘کانسٹیبلز کی ٹی اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی

Oct 30, 2025

لاہور(نامہ نگار)پنجاب ہائی وے پٹرول ہیڈکوارٹرز لاہور میں ٹی اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران کیلئے پروموشن رینک لگانے کی تقریب منعقد کی گئی۔یہ تقریب پی کیڈٹ سکیم کے تحت پنجاب پبلک سروس کمیشن کے امتحان کے ذریعے ترقی پانے والے اہلکاروں کے اعزاز میں رکھی گئی۔جس میں 246 ہیڈ کانسٹیبلز اور کانسٹیبلز کو ٹی اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ڈی آئی جی پی ایچ پی ڈاکٹر محمد اطہر وحید نے ترقی پانے والے افسران کو رینک لگائے جبکہ پی ایچ پی لاہور ریجن کے 21 پولیس افسران کو پروموشن رینک لگائے گئے۔ ترقی پانے والے افسران کے والدین، بچوں اور اہلخانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ڈی آئی جی پی ایچ پی ڈاکٹر اطہر وحید نے تمام پروموٹ ہونے والے افسران اور ان کے اہلخانہ کو دلی مبارکباد پیش کی۔آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ ترقی پانے والے افسران کانسٹیبلری سے موثر رابطہ رکھیں، ان کے مسائل حل کریں اور ان کی پیشہ ورانہ گرومنگ پر توجہ دیں۔  پروموشنز، ویلفیئر اور موٹیویشن کے بدلے شہریوں کی بے لوث خدمت کو یقینی بنایا جائے۔کرپشن اور بد اخلاقی پر زیرو ٹالرنس پالیسی برقرار رکھی جائے اور بہترین رویوں کیساتھ عوام کی خدمت کو شعار بنائیں۔

(روز نامہ نوائےوقت)

***************************