لاہور(نامہ نگار)ایلیٹ پولیس ٹریننگ سکول بیدیاں لاہور میں پنجاب پولیس کے زیرِ اہتمام انٹر رینج رائفل شوٹنگ مقابلہ منعقد ہوا۔ پنجاب پولیس کے مختلف ریجنز اور یونٹس کی 10 ٹیموں نے حصہ لیا۔مقابلے میں سندھ پولیس کے زیرِ تربیت ڈی ایس پیز نے بھی حصہ لیا۔رائفل شوٹنگ کے ان مقابلوں میں ایلیٹ پولیس ٹریننگ سکول بیدیاں کے اہلکاروں نے میدان مار لیا۔کانسٹیبل محمد جاوید نے پہلی پوزیشن جبکہ ہیڈ کانسٹیبل محمد عباس نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔کمانڈنٹ ایلیٹ پولیس ٹریننگ سکول لیفٹیننٹ کرنل خالد سلمان نے پوزیشن حاصل کرنے والے اہلکاروں میں انعامات تقسیم کئے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کی شوٹنگ ٹیم قومی و عالمی سطح پر مختلف مقابلوں میں اپنی مہارت کا لوہا منوا چکی ہے۔ ایسے مقابلے نہ صرف اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ ایمرجنسی حالات میں کوئیک ریسپانس کیلئے رئیل ٹائم پریکٹس کا بہترین ذریعہ بھی ثابت ہوتے ہیں۔
(روز نامہ نوائےوقت)
************************
