پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کا علاج ‘ رواں سال پونے 16کروڑ روپے جاری

Oct 30, 2025

لاہور(نامہ نگار) رواں سال لاہور سمیت مختلف اضلاع میں تعینات پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کو علاج کیلئے 15 کروڑ 75 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کئے گئے۔رواں سال 19 بچوں کی کوکلئیر امپلانٹ سرجریز کیلئے 3 کروڑ 15 لاکھ 40 ہزار روپے فنڈز جاری کئے گئے۔سیریبل پالسی کے مرض میں مبتلا 677 بچوں کو ماہانہ 10 ہزار روپے کے حساب سے مجموعی طور پر 7 کروڑ 65 لاکھ روپے سے زائد رقم دی گئی۔تھیلیسمیا سے متاثرہ 164 بچوں کو طبی اخراجات کیلئے ماہانہ 15 ہزار روپے کے حساب سے مجموعی طور پر2 کروڑ 15 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کئے گئے۔مختلف سنگین بیماریوں کا شکار 83 بچوں کو علاج معالجے کیلئے ایک کروڑ 37 لاکھ 67 ہزار روپے سے زائد فراہم کئے گئے۔کینسر اور بون میروٹرانسپلانٹ کے مرض میں مبتلا 18 بچوں کو 86 لاکھ 50 ہزار روپے فنڈز جاری کئے گئے۔دل اور گردوں کی میجر سرجریز کیلئے 17 بچوں کو 42 لاکھ 80 ہزار روپے دیئے گئے۔قوتِ سماعت کے مختلف عارضوں کا شکار 17 بچوں کو علاج معالجے کیلئے 12 لاکھ 23 ہزار روپے سے زائد فنڈز جاری کئے گئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس ملازمین کے مختلف سنگین بیماریوں میں مبتلا بچوں کے علاج معالجے کیلئے بہترین اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ مختلف معروف ہسپتالوں کیساتھ ایم او یوز کے تحت پولیس ملازمین کے بچوں کو رعائتی نرخوں پر علاج معالجے کی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کی زندگی آسان اور باوقار بنانے کیلئے بھرپور ویلفیئر کر رہے ہیں۔

(روز نامہ نوائےوقت)

*********************