راجن پور،پنجاب پولیس نے 5 مغوی شہریوں کو بحفاظت بازیاب کروا لیا

Oct 29, 2025

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)پنجاب پولیس راجن پور نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 5 مغوی شہریوں کو بحفاظت بازیاب کروا لیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ راجن پور پولیس کا کچہ سرکل بنگلہ اچھا کے علاقے میں ڈاکوؤں کے ساتھ پولیس کا آمنا سامنا ہوا۔ڈاکو 5 مقامی شہریوں کو اغوا کرکے اپنی کمین گاہ کی طرف لیکر جا رہے تھے کہ پولیس نے کارروائی کے دوران ڈاکوؤں کے 7 سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا۔

(روز نامہ جنگ)

***********************