Oct 29, 2025
لاہور(نامہ نگار)پنجاب پولیس کی جانب سے سموگ،فضائی آلودگی کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں انسدادِ سموگ کریک ڈاؤن کے دوران 14 مقدمات درج کیے گئے جبکہ متعدد قانون شکن گرفتار کیے گئے۔ 115 افراد کو 10 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کئے گئے اور 53 افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شاہراہوں،انڈسٹریل ایریاز،زرعی مقامات اور دیگر علاقوں میں انسدادِ سموگ کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سخت کارروائی میں کسی قسم کی تاخیر نہ کی جائے۔
(روز نامہ نوائےوقت)
**********************
