Oct 28, 2025
لاہور(نامہ نگار)پنجاب پولیس کے کھلاڑیوں نے 25 ویں نیشنل ووشو (Kung Fu) چیمپئن شپ 2025ء میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10 میڈلز جیت کر محکمہ پولیس کا نام روشن کر دیا۔ترجمان پنجاب پولیس نے کہا آرمی، واپڈا، پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، آزاد جموں و کشمیر سمیت 10 ٹیموں نے اس ایونٹ میں حصہ لیا۔ پولیس اتھلیٹس نے مجموعی طور پر ایک گولڈ، ایک سلور اور 8 برونز میڈلز حاصل کیے۔
(روز نامہ نوائےوقت)
*********************
