پنجاب پولیس راجن پورکی کچہ کریمینلز کے خلاف بڑی کامیابی
مغوی شہری عبدالرزاق بحفاظت بازیاب
آئی جی پنجاب کی راجن پور پولیس کو شاباش
پنجاب پولیس راجن پور نے کچہ کریمنلز کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے تھانہ روجھان کے علاقے سے چند روز قبل اغوا ہونے والے مغوی عبدالرزاق کو بحفاظت بازیاب کروا لیا۔
ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ راجن پور پولیس کی جانب سے مغوی کے اغوا کا مقدمہ تھانہ روجھان میں درج کیا گیا تھا۔ بعد ازاں اطلاع ملی کہ کچہ کریمینلز مغوی کو دوسرے مقام پر منتقل کر رہے ہیں جس پر پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران پولیس اور کچہ کریمنلز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، تاہم پولیس کی بروقت کارروائی اور مؤثر حکمتِ عملی کے نتیجے میں ملزمان مغوی کو چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔ مغوی عبدالرزاق کی بحفاظت بازیابی پر اہل خانہ نے راجن پور پولیس کا شکریہ ادا کیا اور پولیس کے حق میں نعرے بلند کیے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مغوی کی بحفاظت بازیابی پر راجن پور پولیس کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ ڈی پی او راجن پور فاروق امجد نے کہا کہ کچہ کریمینلز کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے اور جلد ہی تمام ملزمان کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر1067)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Monday, October 27, 2025