Oct 27, 2025
لاہور(نامہ نگار)پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر بلال شاہد نے سی ایس ایس امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کر کے اپنی محنت، لگن اور قابلیت کا عملی ثبوت دیا ہے۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سی ایس ایس کوالیفائی کرنے والے سب انسپکٹر بلال شاہد سے ملاقات کی، ان کی کامیابی پر بھرپور حوصلہ افزائی کی اور اہلِ خانہ کو بھی مبارک باد پیش کی۔ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ بلال شاہد نے اپنی صلاحیت اور محنت سے محکمہ پولیس کا نام فخر سے بلند کیا ہے۔ ٹریننگ بھرپور تندہی اور لگن سے مکمل کریں اور پیشہ ورانہ ورکنگ کو سمجھتے ہوئے نئے آئیڈیاز کے تحت شہریوں کی خدمت کریں۔
(روز نامہ نوائےوقت)
*********************
