لاہور(نامہ نگار)نیشنل پولیس اکیڈمی کے زیر اہتمام اسپیشلائزڈ ٹریننگ کورس میں شریک سندھ پولیس کے زیر تربیت ڈی ایس پیز نے سنٹرل پولیس آفس لاہور کا دورہ کیا۔اس موقع پر انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے افسران سے ملاقات کی اور ان کی تربیت اور فیلڈ تجربات بارے میں دریافت کیا۔آئی جی پنجاب کو افسران نے ٹریننگ کے دوران حاصل ہونے والے تجربات اور مشاہدات بارے آگاہ کیا جبکہ ملاقات میں مختلف انتظامی اور آپریشنل پہلوؤں پر سوالات بھی کئے گئے۔افسران کو ویلفیئر، ڈسپلن، فنانس، آپریشنز، انویسٹی گیشن سمیت مختلف برانچز کی ورکنگ کے بارے آگاہی دی گئی۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ نوجوان پولیس افسران کیلئے فیلڈ کیساتھ ساتھ آفس مینجمنٹ اور ایڈمنسٹریشن کا تجربہ حاصل کرنا نہایت ضروری ہے تاکہ وہ قیادت کے مختلف مراحل میں بہترین کارکردگی دکھا سکیں۔ سندھ پولیس کے یہ زیر تربیت افسران تربیت مکمل کرنے کے بعد اپنے پروفیشنل کیریئر میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں گے۔تربیت کے دوران افسران کو اربن اور رورل پولیسنگ کے تمام پہلوؤں کے بارے میں عملی آگاہی اور مہارت فراہم کی گئی ہے۔
(روز نامہ نوائےوقت)
**********************
