مقدمات کا سامنا کرنیوالے ملازمین کی ہر ممکن مدد جاری رکھیں گے،آئی جی

Oct 26, 2025

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر افسران و اہلکاروں کو خصوصی لیگل انڈوومنٹ فنڈ سے کیس اخراجات کے لیے مالی امداد کی فراہمی جاری ہے جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے مختلف اضلاع کے پولیس ملازمین میں مقدمات پر آنے والے اخراجات کے لیے مزید 10 لاکھ روپے کے چیک تقسیم کیے ۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ چار پولیس ملازمین کو لیگل فنانشل اسسٹنس کی مد میں اڑھائی لاکھ روپے فی کس ادا کیے گئے۔ سب انسپکٹر محمد جاوید اختر، کانسٹیبل محمد اعجاز، محمد نعیم اور کاشف شریف کو لیگل فنانشل اسسٹنس کی مد میں اڑھائی لاکھ روپے فی کس کے چیک دئیے گئے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ فرائض کی انجام دہی کے دوران قانونی مقدمات کا سامنا کرنے والے ملازمین کی ہر ممکن مدد جاری رکھیں گے۔ محکمہ کی خاطر استغاثوں کا سامنا کرنے والے کسی افسر یا اہلکار کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

(روز نامہ جنگ)

***********************