Oct 26, 2025
لاہور(کر ائم رپو رٹرسے) ۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا پولیس ملازمین کے 125 سپیشل بچوں کو 30 ہزار روپے فی کس دیے گئے ہیں۔ پولیس ملازمین کے سیریبل پالسی مرض میں مبتلا بچوں کی ویلفیئر کے لیے ماہانہ 10 ہزار روپے فی بچہ دیے جا رہے ہیں جبکہ رواں سال کے دوران ان سپیشل بچوں کو مجموعی طور پر 07 کروڑ 24 لاکھ 60 ہزار روپے فراہم کیے جا چکے ہیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کے علاج معالجے اور بحالی کے لیے بہترین اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کی زندگی کو آسان، باوقار اور بہتر بنانے کے لیے ویلفیئر کے عمل کو مزید وسعت دی جا رہی ہے۔.
(روز نامہ جنگ)
************************
