آئی جی پنجاب سے پولیس ملازمین ‘اہلخانہ کی ملاقاتیں‘مسائل حل کرنے کاحکم

Oct 25, 2025

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس لاہور میں ملاقات کی۔آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔ اے ایس آئی عبدالحمید کی مالی امداد کی درخواست ‘غازی ہیڈ کانسٹیبل محمد ابوبکر اور وسیم شفقت کی تبادلے کی درخواستوں ‘مرحوم اے ایس آئی محمد رزاق کی بیوہ کی مالی امداد ‘لیڈی سب انسپکٹر اْمِ کلثوم کی ٹریننگ کورس میں شمولیت کی درخواست ‘لیڈی سب انسپکٹر ارم شبیر کی سرکاری رہائش کی درخواست ‘کانسٹیبل شہزاد ماجد کی مالی امداد کی درخواست پر ریلیف دینے کی ہدایت کی گئی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی فوری احکامات جاری کئے۔

(روز نامہ نوئےوقت)

********************