Oct 22, 2025
لاہور(نامہ نگار)پبلک سروس کمیشن کے ذریعے مقابلے کے امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے 38 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دیدی گئی اور نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ہائی پوٹینشل ڈویلپمنٹ سکیم کے تحت لاہور سمیت مختلف اضلاع کے 38 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔انسپکٹر کے عہدے پر ترقی کیلئے مزید 100 سیٹوں کا کیس بھی پنجاب پبلک سروس کمیشن کو بھیجا جا رہا ہے۔آئی جی پنجاب نے ترقی پانے والے تمام افسران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ افسران پاکستانیوں کی بے لوث خدمت اورپاکستان کی بے خوف حفاظت کریں۔
(روز نامہ نوائےوقت)
************************