پنجاب پولیس رحیم یار خان کا کچہ کریمینلز کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشن،

پنجاب پولیس رحیم یار خان کا کچہ کریمینلز کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشن،
رحیم یار خان پولیس نے تھانہ احمد پور لمہ کی حدود سے مغوی شہری وقار سومرو کو بحفاظت بازیاب کروا لیا اور اغوا کاروں کو گرفتار کر لیا۔
 
پنجاب پولیس رحیم یار خان نے کچہ کریمینلز کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے تھانہ احمد پور لمہ کی حدود سے مغوی شہری وقار سومرو کو بحفاظت بازیاب کروا لیا۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پولیس نے آپریشن کے دوران اغوا کار کچہ کریمنلز موٹا کوش اور فاروق عباسی کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایاکہ وقار سومرو نامی شہری کو چند روز قبل مسلح ملزمان نے چوک چدھڑ سے اغوا کیا تھا جس پر رحیم یار خان پولیس نے تھانہ احمد پور لمہ میں مقدمہ درج کر کے بروقت  انٹیلیجنس بیسڈ کاروائی کرتے ہوئے مغوی شہری کو بحفاظت بازیاب اور اغواکاروں کو بھی گرفتار لیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مغوی شہری کی بحفاظت بازیابی اور اغوا کاروں کی گرفتاری پر رحیم یار خان پولیس کو شاباش دی ہے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر1050)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, October 21, 2025