Oct 21, 2025
اے آئی جی آپریشنز پنجاب ایس ایس پی زاہد نواز مروت نے شہید انسپکٹر شہزاد نواز جھمٹ کے آبائی گاؤں کا دورہ کیا۔ زاہد نواز مروت نے شہید انسپکٹر شہزاد نواز جھمٹ کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔زاہد نواز مروت نے شہید کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس اپنے بہادر شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے شہید کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی، بچوں سے شفقت کا اظہار کیا اور ان کے عزم و حوصلے کو سراہا۔زاہد نواز مروت نے کہا کہ پنجاب پولیس اپنے شہداء کے خاندانوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی۔
(روز نامہ ایکسپریس)
*********************
