آئی جی ملازمین کے سپیشل بچوں کیلئے پر عزم 30 لاکھ60 ہزار کے فنڈز جاری

Oct 21, 2025

 انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کی فلاح و بہبود اور بحالی کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں جس کے تسلسل میں پولیس ملازمین کے (سیریبل پالسی / mentally challenged) بچوں کے لیے 30 لاکھ 60 ہزار روپے کے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس ملازمین کے 102 سپیشل بچوں کو 30 ہزار روپے فی کس دیے گئے ہیں۔ پولیس ملازمین کے سیریبل پالسی مرض میں مبتلا بچوں کی ویلفیئر کے لیے ماہانہ 10 ہزار روپے فی بچہ دیے جا رہے ہیں جبکہ رواں سال کے دوران ان سپیشل بچوں کو مجموعی طور پر 06 کروڑ 54 لاکھ 10 ہزار روپے فراہم کیے جا چکے ہیں۔

(روز نامہ نوائے وقت)

*************************