لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور لاہور سمیت مختلف اضلاع کے پولیس ملازمین کے بچوں کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم، جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے سنگین بیماریوں کا شکار بچوں کے علاج کیلئے 35 لاکھ 84 ہزار روپے کے فنڈز جاری کیے گئے۔ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اے ایس آئی اعظم علی کو بیٹی کی کوکلیئر امپلانٹ سرجری کیلئے 16 لاکھ 60 ہزار روپے،نائب قاصد محمد ظفر کو بیٹے کے بلڈ کینسر کے علاج کیلئے 05 لاکھ روپے، ڈی ایس پی محمد اویس قرنی کو بیٹی کے پھیپھڑوں کے عارضہ کے علاج کیلئے 03 لاکھ روپے،ٹریفک وارڈن شاہد محمود کو بیٹے کے سانس کے عارضہ کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ روپے،، کانسٹیبل وقاص احمد کو بیٹے کے سر اور ٹانگ کی انجری کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ روپے،سب انسپکٹر تصور حسین، کانسٹیبل امجد رضا اور شہید کانسٹیبل محمد نیاز کی اہلیہ کو بچوں کے علاج کیلئے مجموعی طور پر اڑھائی لاکھ روپے، جونیئر کلرک لطیف الرحمٰن، کانسٹیبل یاسر اور کانسٹیبل نعمان اختر کو بچوں کے علاج کیلئے مجموعی طور پر 02 لاکھ 6 ہزار روپے، ہیڈ کانسٹیبل بابر حسین، کانسٹیبل محمد رفیق اور کانسٹیبل محمد امریز کو بچوں کے علاج کیلئے مجموعی طور پر 01 لاکھ 68 ہزار روپے کے فنڈز فراہم کیے گئے۔آئی جی پنجاب نے یہ فنڈز ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی کی سکروٹنی اور منظوری کے بعد جاری کیے۔
(روز نامہ پاکستان)
*************************