Oct 17, 2025
لاہور(نامہ نگار)پنجاب پولیس مظفر گڑھ نے علی پور کے کچہ ایریا میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران مغوی شہری شاہد کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔ پولیس ٹیموں نے خطرناک ڈکیت گمنی جھبیل کو شدید مقابلے کے بعد گرفتار کر لیا۔پولیس کے ٹارگٹڈ اور مؤثر آپریشنز کے نتیجے میں کچے کے ڈاکوؤں کی پسپائی جاری ہے جبکہ ان کے کمین گاہوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مغوی شہری کی بازیابی اور خطرناک ڈاکو کی گرفتاری پر ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ اور پولیس ٹیموں کو شاباش دی اور ان کی جرات، فرض شناسی اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔
(روز نامہ نوائےوقت)
***********************
