Oct 17, 2025
لاہور(نامہ نگار)پنجاب پولیس کے پائلٹ پراجیکٹ’’ تحفظ درسگاہ‘‘ کے شاندار نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔تحفظ درسگاہ کے ہونہار ٹرانسجینڈر طالبعلم عبدالرحمٰن نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کا امتحان 70 فیصد نمبروں سے کامیابی کیساتھ پاس کر لیا۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے طالب علم عبدالرحمٰن کوکامیابی پر شاباش اور مبارکباد پیش کی۔انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی پنجاب پولیس کے قائم کردہ’’تحفظ درسگاہ‘‘ کے محفوظ، باوقار اور تعمیری تعلیمی ماحول کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پنجاب پولیس کی یہ کاوش ٹرانسجینڈر بچوں کے اعتماد کی بحالی اور روشن مستقبل کی ضمانت بن چکی ہے۔
(روز نامہ نوائے وقت)
***************************
