لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کی فلاح و بہبود اور بحالی کیلئے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔پولیس ملازمین کے (سیریبل پالسی)میں مبتلا سپیشل بچوں کیلئے مزید 31 لاکھ 50 ہزار روپے کے فنڈز جاری کر دئیے گئے ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پولیس ملازمین کے 105سپیشل بچوں کو 30 ہزار روپے فی کس دیئے گئے ہیں۔پولیس ملازمین کے سیریبل پالسی مرض میں مبتلا بچوں کی ویلفیئر کیلئے ماہانہ 10 ہزار روپے فی بچہ دیئے جا رہے ہیں جبکہ رواں سال کے دوران ان سپیشل بچوں کو مجموعی طور پر 6 کروڑ 23 لاکھ 50 ہزار روپے فراہم کئے جا چکے ہیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کے علاج، معالجے، بحالی اور بہتر مستقبل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کی زندگی کو آسان، باوقار اور بہتر بنانے کیلئے ویلفیئر کے عمل کو مزید وسعت دی جا رہی ہے۔
(روز نامہ نوائےوقت)
*************************