مساجد، امام بارگاہوں، حساس مقامات کی سکیورٹی یقینی بنائی جاے:آئی جی

Oct 18, 2025
 انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے جمعۃ المبارک کے موقع پر لاہور سمیت صوبہ بھر کے سکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مساجد، امام بارگاہوں، مزارات، مارکیٹوں اور حساس مقامات کی سکیورٹی یقینی بنائی جائے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ کاروباری مراکز، امام بارگاہوں اور مساجد کے اطراف پٹرولنگ میں اضافہ کیا جائے اور تمام فیلڈ افسران سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ لا اینڈ آرڈر کا قیام، شہریوں کی جان و مال اور املاک کا تحفظ پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے تمام ڈی پی اوز اور سینئر پولیس افسران کو فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ دفعہ 144 کی پابندی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
(روز نامہ خبریں)
**************************