پولیس ملازمین ‘ اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے 22 لاکھ 70 ہزار روپے جاری

Oct 18, 2025

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 22 لاکھ 70 ہزار روپے کے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں۔ سب انسپکٹر محمد مقصود کو 3 لاکھ 50 ہزار روپے،جونیئر کلرک سعد فاروق کو 2 لاکھ 90 ہزار روپے جبکہ ریٹائرڈ کانسٹیبل منیر احمد کو 2 لاکھ 55 ہزار روپے، کانسٹیبل محمد آفتاب کو اڑھائی لاکھ روپے،سینئر سکیل سٹینوگرافر محمد شفیق کو 2 لاکھ روپے،سب انسپکٹر محمد نذیر کو 2 لاکھ روپے،کانسٹیبل محمد آصف، لیڈی کانسٹیبل تحسینہ بی بی اور مالی عبدالقیوم کوایک ایک لاکھ روپے، اے ایس آئی طالب حسین اور ہیڈ کانسٹیبل محمد کاشف کو مجموعی طور پر 2 لاکھ 25 ہزار روپے علاج معالجے کیلئے جاری کئے گئے۔

(روز نامہ نوائےوقت)

****************************