Oct 18, 2025
لاہور(نامہ نگار)ترجمان پنجاب پولیس نے کہا ہے کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں تمام مارکیٹیں، کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہے۔شہریوں اور تاجر برادری نے بعض شرپسند عناصر کی طرف سے دی گئی ہڑتال کی کال کو یکسر مسترد کر دیا۔ انتشار نہیں استحکام۔لاہور سمیت پنجاب بھر میں زندگی کا پہیہ رواں دواں رہا۔ کسی بھی مقام پر ٹریفک یا معمولاتِ زندگی میں کوئی تعطل نہیں تھا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس شہریوں کی جان و مال اور املاک کے تحفظ کیلئے مکمل طور پر الرٹ ہے۔مارکیٹوں، کاروباری مراکز، شاہراہوں اور اہم مقامات پر پولیس نفری تعینات کی گئی، تاکہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھی جا سکے۔
(روز نامہ نوائےوقت)
************************
