پنجاب پولیس راجن پور کی بڑی کارروائی، کچے کے 6 خطرناک ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیئے
30 لاکھ روپے ہیڈمنی والا ڈاکو میرحاجی سکھانی سمیت 6 ڈاکو وں کا پولیس کے سامنے سرنڈر
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ڈی پی او راجن پور اور پولیس ٹیم کو شاباش
پنجاب پولیس راجن پور کی کچہ ایریا میں ڈاکوؤں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں جس کے تسلسل میں پنجاب پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ 30 لاکھ روپے ہیڈمنی والے ڈاکو میرحاجی سکھانی سمیت 6 ڈاکو وں نے پولیس کے سامنے سرنڈر کر دیاہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب پولیس راجن پور نے سکھانی گینگ کے خلاف کامیاب آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 6 خطرناک ڈاکوؤں نے پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔ گرفتار ہونے والوں میں پنجاب حکومت کی جانب سے 30 لاکھ روپے سرکی قیمت والا اشتہاری ڈاکو میر حاجی سکھانی بھی شامل ہے۔ پولیس اور کچہ کریمنلز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے بعد ڈاکوؤں کو گھیرے میں لے لیا گیا۔پولیس کی موثر حکمت عملی کے نتیجے میں 6 ڈاکوؤں نے اسلحہ سمیت پولیس کے سامنے گرفتاری پیش کر دی۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان پولیس اہلکاروں کے قتل، ڈکیتی اور اغوا سمیت درجنوں سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہیڈ منی والے ڈاکو سمیت 6 خطرناک ڈاکوؤں کو سرنڈر کروانے پر ڈی پی او راجن پور اور پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کارکردگی کو سراہا۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر1036)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
