Oct 16, 2025
لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اپنی فورس اور ان کے اہلخانہ کی ہیلتھ ویلفیئرکیلئے پرعزم ہیں۔پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 21 لاکھ 25 ہزار روپے کے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈز کے اجراء کی منظوری دی۔
(روز نامہ نوائےوقت)
************************