آئی جی پنجاب کا دورہ میو ہسپتال ‘زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت

Oct 15, 2025

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے میو ہسپتال لاہور کا دورہ کیا اور مریدکے میں مظاہرین کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے زیر علاج پولیس افسران و اہلکاروں کی عیادت کی۔آئی جی پنجاب نے زخمی پولیس اہلکاروں کی خیریت دریافت کی،ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور حوصلہ بڑھاتے ہوئے بہادری سے فرائض انجام دینے پر شاباش دی۔انہوں نے زیر علاج پولیس اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے سینوں پر گولیاں کھانے والے پولیس جوانوں پر فخر ہے۔میو ہسپتال لاہور میں زیر علاج زخمیوں میں اے ایس آئی سلیم، کانسٹیبل محسن، کانسٹیبل مجاہد اور کانسٹیبل علی اکبر شامل ہیں۔

(روز نامہ نوائےوقت)

**********************