Oct 14, 2025
لاہور(نامہ نگار)پنجاب پولیس کے خدمت مراکز شہریوں کو ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی میں مصروف عمل ہے۔رواں سال کے دوران اب تک 28 لاکھ 70 ہزار سے زائد شہریوں نے خدمت مراکز سے پولیسنگ سروسز حاصل کیں۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال کے دوران 12 لاکھ 68 ہزار 413 شہریوں نے جنرل پولیس ویریفیکیشن کروائی۔ 6 لاکھ 94 ہزار سے زائد شہریوں نے پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ حاصل کئے۔ 3 لاکھ 21 ہزار 563 شہریوں نے کرایہ داری اندراج کروایا جبکہ ایک لاکھ 34 ہزار 6 سوشہریوں نے میڈیکولیگل سرٹیفیکیٹس حاصل کئے۔کمزور طبقات کیلئے جاری اقدامات کے تحت ایک لاکھ 7 ہزار سے زائد افراد کو قانونی و سماجی تحفظ فراہم کیا گیا۔
(روز نامہ نوائےوقت)
**********************
