Oct 13, 2025
لاہور(نامہ نگار) پولیس نے لاہور سمیت صوبہ میں اتوار کے روز گرجا گھروں میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے تھے۔مسیحی عباداتی دعائیہ پروگرامز کے پیش نظر گرجا گھروں میں پولیس ہائی الرٹ رہی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی اوز، ڈی پی اوز کو گرجا گھروں کی سکیورٹی انتظامات بڑھانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سپروائزری افسران گرجا گھروں، اہم مقامات کے سکیورٹی انتظامات خود چیک کریں ۔
(روز نامہ نوائےوقت)
**********************