لاہور (کر ائم رپو رٹر)لاہور سمیت صوبہ بھر میں پنجاب پولیس جرائم پیشہ و ملک دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے سرگرم عمل،جس کے تسلسل میں پنجاب پولیس قتل، اغوا برائے تاوان، زیادتی، ڈکیتی سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث گینگز کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال کے دوران پنجاب پولیس نے 4574 گینگز کے 11 ہزار 198 خطرناک مجرمان گرفتار کر لئے جبکہ مجرمان کے قبضہ سے 2 ارب 72 کروڑ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ مال مسروقہ میں گاڑیاں، موٹر سائیکلیں، موبائل فونز، سونا، مویشی اور نقدی شامل ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ مجرمان کے قبضہ سے 1430 کلاشنکوف، 2320 رائفلز، 27630 پسٹلز، 2511 بندوقیں، 380 ریوالور، 2 لاکھ سے زائد گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔
(روز نامہ پاکستان)
***********************