انسداد سموگ آپریشنز، رواں سال 562 ملزمان گرفتار

Oct 12, 2025

لاہور (کر ائم رپو رٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے صوبہ کی فضاء کو سموگ سے پاک رکھنے کے ویژن کے مطابق پنجاب پولیس کی سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے کاروائیاں جاری  تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ انسداد سموگ کریک ڈاؤن کے دوران  رواں سال میں مجموعی طور پر 562 ملزمان گرفتار جبکہ 591 مقدمات درج کئے گئے۔ اسی طرح صوبائی دارالحکومت لاہور میں انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں 40 ملزمان گرفتار جبکہ 32 مقدمات درج کئے گئے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ شاہرات پر زیادہ دھواں چھوڑنے والی 2 لاکھ 68 ہزار سے زائد گاڑیوں کے چالان کئے گئے جبکہ 23 ہزار 398 گاڑیوں کو بند اور 272 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کئے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شاہراہوں، انڈسٹریل ایریاز، زرعی سمیت دیگر مقامات پر انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں تیزی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ذمہ داران کے خلاف زیرو ٹالرینس کے تحت سخت کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔

(روز نامہ پاکستان)

**********************