پنجاب بھر سے غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا تیسرا مرحلہ

Oct 12, 2025
 پنجاب بھر سے غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا تیسرا مرحلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ جس کے تسلسل میں پنجاب پولیس اب تک تینوں مراحل میں مجموعی طور پر لاہور سمیت پنجاب بھر سے 21 ہزار 805 افغانیوں سمیت غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کو ڈی پورٹ کر چکی ہے جبکہ 123 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔ لاہور میں 05، صوبہ بھر میں 46 ہولڈنگ سنٹرز قائم ہیں۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کیساتھ ساتھ تمام غیر قانونی مقیم افراد کا انخلا یقینی بنا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس بین الاقوامی قوانین کے تحت غیر قانونی مقیم باشندوں کے انخلا کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں جبکہ انخلا کے عمل کے دوران انسانی حقوق کو مکمل طور پر مدنظر  رکھا جا رہا ہے۔ 
(روز نامہ اوصاف)
********************