محنتی، قابل ‘ تجربہ کار آفس سٹاف محکمہ کاستون ہیں:آئی جی پنجاب

Oct 11, 2025

لاہور(نامہ نگار)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے نئے بھرتی ہونے والے 51 اسسٹنٹس نے سنٹرل پولیس آفس لاہور میں ملاقات کی۔آئی جی پنجاب نے پولیس فورس کا حصہ بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پیشہ ورانہ امور کی بہترین انجام دہی کیلئے اپنی تعلیم اور صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کریں۔محنتی، قابل اور تجربہ کار آفس سٹاف محکمہ کے ستون کا درجہ رکھتے ہیں۔ بھرپور محنت اور جوش و جذبے سے فرائض ادا کرتے ہوئے کیرئیر میں ترقی کی منازل طے کریں۔نئے بھرتی ہونے والے اسسٹنٹس کوپنجاب پولیس کے تمام یونٹس کی مختلف برانچز میں تعینات کیا گیا ہے۔

(روز نامہ نوائےوقت)

***********************