پولیس ملازمین‘ اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے 19 لاکھ روپے جاری

Oct 08, 2025

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین، ریٹائرڈ افسران اور ان کے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 19 لاکھ روپے فنڈز جاری کئے ہیں۔ کانسٹیبل محمد مزمل کو5 لاکھ روپے‘کانسٹیبل محمد عظیم کو 5 لاکھ روپے‘انڈر آفیسر منیب سلطان کو اڑھائی لاکھ روپے ‘ریٹائرڈ انسپکٹر باقر شاہ اور اے ایس آئی قیصر محمود کو ‘ہیڈ کانسٹیبل سیف الرحمٰن، احمد ندیم اور جونیئر پٹرولنگ آفیسر جاوید اقبال کو ایک ایک لاکھ روپے جاری کئے گئے۔ ریٹائرڈ اسسٹنٹ محمد ریاض اور ریٹائرڈ انسپکٹر محمد اقبال کو مجموعی طور پر ڈیڑھ لاکھ روپے کی مالی معاونت فراہم کی گئی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فنڈز کے اجراء کی منظوری میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد دی۔

(روز نامہ نوائےوقت)

***********************