لاہور(نامہ نگار)انسپکٹرکے عہدے پر ترقی پانے والے افسران کو پروموشن رینک لگانے کی تقریب سنٹرل پولیس آفس میں منعقد کی گئی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پروموٹ61 افسران کو انسپکٹر کے رینک لگائے۔تقریب میں پروموٹ ہونیوالے افسران کے والدین، بچوں اور اہلخانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ بین الصوبائی چیک پوسٹوں پر دہشت گردوں کے حملوں اور لا ء اینڈ آرڈر صورتحال کے پیش نظر پولیس کے چیلنجز میں اضافہ ہوا ہے۔ رواں سال سب انسپکٹر سے انسپکٹر عہدے پر ترقی کیلئے 5 پروموشن بورڈز منعقد کیے گئے جن میں 757 افسران کو ترقی دی گئی۔ گزشتہ اڑھائی سال کے دوران اس عہدے پر ترقی کیلئے 26 پروموشن بورڈز منعقد کر کے 3167 افسران کو اگلے عہدوں پر ترقی دی گئی۔ شہریوں اور سائلین کیساتھ بہترین رویے، انصاف کی مؤثر فراہمی اور عوامی خدمت کے ذریعے اپنی پروموشن کا حق ادا کریں۔ایس ایچ اوز تھانوں کا ماحول شہریوں کیلئے حسن سلوک کیساتھ خوشگوار اور مثالی بنائیں۔
(روز نامہ نوائےوقت)
***********************
