Oct 07, 2025
لاہور(کرائم رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن“ہر شہری کے لیے اپنا گھر، اپنی چھت”کے تحت انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اپنے شہداء کے اہلخانہ کو گھروں کی فراہمی کا مشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ فرض کی راہ میں جامِ شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکار کانسٹیبل زاہد حسن کے اہلخانہ کو ایک کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا نیا گھر دیا گیا ہے۔ شہید کے اہلخانہ کو انکی پسند کے مطابق رحیم یار خان کے علاقے سخی سرور کالونی میں یہ گھر خرید کر دیا گیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی کاوش پر حکومتِ پنجاب نے شہید کے اہلخانہ کے گھر کے لیے فنڈز جاری کیے۔ یاد رہے شہید کانسٹیبل زاہد حسن نے کچہ کے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کی فائرنگ کے نتیجے میں جامِ شہادت نوش کیا۔
(روز نامہ جنگ)
***************************
