لاہور(کر ائم رپو رٹر)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اپنی فورس اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم،جس کے تسلسل میں پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کے علاج کیلئے مزید 22 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کر دئیے ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کانسٹیبل محمد اکبر کے گردے کے علاج کیلئے 10 لاکھ روپے،مرحوم کانسٹیبل مختار علی کی بیوہ کو جگر کے عارضے کے علاج کیلئے 02 لاکھ روپے،کانسٹیبلز محمد ارشاد، عمر فاروق اور ڈرائیور کانسٹیبل صابر علی کو علاج کیلئے ایک ایک لاکھ روپے جبکہ سب انسپکٹر واصف منیر اور اے ایس آئی محمد آصف خان کو بھی ایک ایک لاکھ روپے فنڈز جاری کیے گئے۔مزید برآں، سکیورٹی کانسٹیبل محمد بختیار احمد اور سینئر سکیورٹی کانسٹیبل آفتاب احمد کو بھی علاج کی مد میں ایک ایک لاکھ روپے،ٹریفک وارڈنز کاشف عمران، عقیل احمد، سب انسپکٹر ذوالفقار علی اور شہید کانسٹیبل عنصر اقبال کی اہلیہ کو مجموعی طور پر 3 لاکھ 5 ہزار روپے کی مالی امداد دی گئی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فنڈز کے اجراء کی منظوری میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد دی۔
(روز نامہ نوائےوقت)
*************************