لاہور(نامہ نگار)پنجاب ہائی وے پٹرول نے ماہِ ستمبر 2025 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ۔ پی ایچ پی نے شاہرات پر بذریعہ ای پولیس پوسٹ ایپ 3.6 ملین افراد کو چیک کیا۔ دورانِ چیکنگ 404 اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا۔ شاہرات پر 2 ملین گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ 248 چوری شدہ گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔ ایکسل لوڈ کی خلاف ورزی پر 34 ہزار 945 اوور لوڈڈ گاڑیوں کیخلاف کارروائی کی گئی۔ گیس سلنڈر کے غیر قانونی استعمال پر 1104 گاڑیوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ 19 ہزار 653 ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔ پی ایچ پی نے 48 گمشدہ بچوں کو والدین سے ملوایا جبکہ 5502 عارضی و مستقل تجاوزات کو ختم کر کے ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنایا گیا۔ 18509 مسافروں کو شاہرات پر مختلف نوعیت کی مدد و راہنمائی فراہم کی گئی۔ پولیس خدمت مراکز پر 20830 شہریوں کو مختلف پولیسنگ خدمات فراہم کی گئیں۔ناجائز اسلحہ کے استعمال پر 18 مقدمات درج کئے جبکہ ملزمان سے 2 رائفلز، 16 پسٹلز اور سینکڑوں گولیاں برآمد کی گئیں۔ منشیات فروشوں سے 1255 لیٹر شراب، 632 گرام چرس اور 157 گرام آئس برآمد کی گئی۔
(روز نامہ نوائےوقت)
**********************
