غازی اہلکاروں کے علاج کیلئے ساڑھے35 لاکھ روپے کے فنڈز جاری

Oct 04, 2025

لاہور (کر ائم رپو رٹر)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے غازی اہلکاروں کے بہترین علاج کیلئے پرعزم، لاہور سمیت مختلف اضلاع کے زخمی اہلکاروں کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے مزید 35لاکھ 50ہزار روپے کی رقم جاری کر دی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق زخمی اے ایس آئی جبران صفدر کو طبی اخراجات کیلئے 15لاکھ روپے،زخمی کانسٹیبل محمد شاہد کو طبی اخراجات کیلئے 05لاکھ روپے،زخمی کانسٹیبل اویس زمان کو طبی اخراجات کیلئے 05لاکھ روپے، زخمی ہیڈ کانسٹیبل نوید اکرم کو طبی اخراجات کیلئے اڑھائی لاکھروپے،زخمی کانسٹیبل عبدالجبار کو طبی اخراجات کیلئے  2لاکھ روپے،زخمی کانسٹیبل عامر کلیم کو طبی اخراجات کیلئے  2لاکھ روپے،غازی کانسٹیبل منظور احمد کو طبی اخراجات کیلئے 02لاکھ روپے،زخمی انسپکٹر ندیم الطاف، کانسٹیبل رحمان احمد کو طبی اخراجات کیلئے ایک لاکھ روپے فی کس جاری کیے گئے۔ ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس عمران ارشد کی زیر صدارت کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی نے فنڈز اجراء کی منظوری دی۔

(روز نامہ پاکستان)

************************