لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔تفصیلات کے مطابق، اے ایس آئی محمد افضال کی ٹرانسفر کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون کو ریلیف دینے کی ہدایت کی گئی۔ لیڈی کانسٹیبل زینب لطیف کی قانونی کارروائی کی درخواست پر ڈی پی او شیخوپورہ کو ریلیف دینے کا حکم دیا گیا۔ غازی کانسٹیبل شاہد علی کی مالی امداد کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف دینے کی ہدایت کی گئی۔ جونیئر کلرک ذوہیب حسن کی سرکاری رہائش کی درخواست پر ڈی آئی جی ایڈمن لاہور کو ریلیف دینے کی ہدایت کی گئی۔ اسی طرح اے ایس آئی سرور علی کی ٹرانسفر کی درخواست پر بھی ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون کو ریلیف دینے کی ہدایت کی گئی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی فوری احکامات جاری کیے۔
(روز نامہ پاکستان)
************************
