پنجاب پولیس کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی، غنی رائل ٹورنی T20 ٹورنامنٹ ٹرافی اپنے نام کر لی،ترجمان پنجاب پولیس

پنجاب پولیس کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی، غنی رائل ٹورنی T20 ٹورنامنٹ ٹرافی اپنے نام کر لی،ترجمان پنجاب پولیس
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پنجاب پولیس کرکٹ ٹیم کے پیٹرن ان چیف ایڈیشنل آئی جی آئی اے بی عمران ارشد، کھلاڑیوں اور انتظامیہ کو شاندار فتح پر مبارکباد،
 
پنجاب پولیس کرکٹ ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے غنی رائل ٹورنی T20 ٹورنامنٹ کی ٹرافی اپنے نام کر لی۔فائنل مقابلے میں پنجاب پولیس نے وائٹل ٹی کرکٹ ٹیم کو زبردست مقابلے کے بعد شکست دی۔انٹرنیشنل کرکٹر آصف علی نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے صرف 36 گیندوں پر 99 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ٹیم کی کامیابی میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ٹورنامنٹ میں پنجاب پولیس سمیت ملک بھر سے 8 ٹیموں نے حصہ لیا جبکہ تمام ٹیموں میں انٹرنیشنل کرکٹرز نے نمائندگی کی۔ پنجاب پولیس نے پہلی مرتبہ اس ٹورنامنٹ میں شرکت کی اور ناقابل شکست رہتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب پولیس کرکٹ ٹیم کے پیٹرن ان چیف ایڈیشنل آئی جی آئی اے بی عمران ارشد، کھلاڑیوں اور انتظامیہ کو شاندار فتح پر مبارکباد دی۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس کے کھلاڑی کرکٹ سمیت تمام کھیلوں میں غیر معمولی کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ پولیس کی سپورٹس ٹیمیں قومی و بین الاقوامی سطح پر مسلسل کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔ پولیس کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی کیلئے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر1001)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Friday, October 3, 2025