انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کے خدمت مراکز شہریوں کو سہولت اور تیز رفتار ڈیجیٹل خدمات فراہم کرنے میں مصروف عمل ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14 ہزار 804 شہریوں نے خدمت مراکز سے مختلف پولیسنگ سروسز حاصل کیں۔ 6 ہزار 645 شہریوں نے پولیس ویریفیکیشن کرائی،جبکہ 3349 افراد نے پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ حاصل کیے۔ اس کے علاوہ 1848 شہریوں نے کرایہ داری اندراج اور 426 شہریوں نے دستاویزات کی اندراج گمشدگی کروائی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال اب تک 26 لاکھ سے زائد شہری خدمت مراکز کی سہولیات سے استفادہ حاصل کر چکے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں لاکھوں شہری ہر ماہ پولیس خدمت مراکز سے خدمات حاصل کر رہے ہیں، جو عوامی سہولت اور پولیس کی عوام دوست پالیسیوں کا عملی ثبوت ہے۔
(روز نامہ 92)
***************************
