Oct 02, 2025
لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے غازی اہلکاروں کے بہترین علاج معالجے کیلئے پرعزم ہیں۔ لاہور سمیت مختلف اضلاع کے زخمی اہلکاروں کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے مزید 36 لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم جاری کردی گئی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس غازیوں کا بہترین علاج اور جلد از جلد بحالی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کیلئے ہر ممکن اقدامات جاری رہیں گے۔ ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ نے سنٹرل پولیس آفس لاہور میں ملاقات کی۔آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔
(روز نامہ نوائےوقت)
*************************
