ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی‘ 37 ہزار 789 چالان‘اڑھائی2 کروڑ جرمانہ

Oct 01, 2025

لاہور(نامہ نگار)پنجاب پولیس پبلک سروس ڈلیوری اورٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے مصروف عمل ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34 ہزار 342 افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 37 ہزار 789 چالان اور2 کروڑ 60 لاکھ روپے جرمانے عائد کئے گئے۔دھواں چھوڑنے والی 703 گاڑیوں کے چالان جبکہ 19 کو تھانوں میں بند کیا گیا۔

(روز نامہ نوائےوقت)
*************************