Oct 01, 2025
لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر عہدے پر ترقی پانے والے افسران کو پروموشن رینک لگانے کی تقریب سنٹرل پولیس آفس میں منعقد کی گئی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پروموٹ ہونے والے افسران کو انسپکٹر عہدے کے رینک لگائے۔فیصل آباد ریجن کے 29، ساہیوال کے 19 اور شیخوپورہ ریجن کے 6 پولیس افسران کو پروموشن رینک لگائے گئے۔تقریب میں پروموٹ ہونے والے افسران کے والدین،بچوں اور اہلخانہ نے شرکت کی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے پولیس کے ہیومن ریسورس،لاجسٹکس، انفراسٹرکچر اور ٹرانسپورٹ کی فراہمی کیلئے بھرپور معاونت فراہم کی۔ ایس ایچ اوز کرائم برخلاف پراپرٹی کے معاملات میں فوری طور پر ایف آئی آر درج کریں اور سابقہ دشمنی پر قتل کے واقعات کے تدارک کیلئے مؤثر انسدادی اقدامات عمل میں لائیں۔
(روز نامہ نوائے وقت)
*********************
