Sep 30, 2025
لاہور(نامہ نگار)پنجاب پولیس کے لاہور سمیت صوبہ بھر میں سرچ، سویپ اور کومبنگ آپریشنز جاری ہیں۔جس کے تسلسل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 379 کومبنگ آپریشنز کیے گئے۔ان آپریشنز کے دوران 10 ہزار 140 مشتبہ افراد کی چیکنگ کی گئی جبکہ 39 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ 31 سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کے دوران 3267 سے زائد افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ سنگین جرائم میں ملوث 152 اشتہاری، 41 عدالتی مفرور اور 20 عادی مجرمان بھی گرفتار کیے گئے۔ جرائم پیشہ و مشتبہ افراد کے قبضہ سے بڑی تعداد میں ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد کی گئیں۔کارروائیوں کے دوران 13 مجرمان کیفر کردار کو پہنچے جبکہ3 زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے۔
(روز نامہ نوائےوقت)
************************