لاہور (کر ائم رپو رٹر)سنٹرل پولیس آفس میں انسپکٹر سے ڈی ایس پی عہدے پر ترقی پانے والے 23 افسران کو پروموشن رینک لگانے کی تقریب منعقد ہوئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سینئر افسران کے ہمراہ پروموٹ ہونیوالے افسران کو ڈی ایس پی کے رینک لگائے اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ڈی ایس پیز کا آپریشنل اور انویسٹی گیشن پولیسنگ میں سپروائزری رول اور فیڈ بیک انتہائی اہم ہے۔ رواں سال اب تک انسپکٹر سے ڈی ایس پی کے لیے 04، جبکہ سب انسپکٹر سے انسپکٹر کیلئے 05 پروموشن بورڈ اجلاس منعقد ہو چکے جن کے ذریعے 190 افسران کو ڈی ایس پی، 683 انسپکٹرز اور 75 افسران کو سینئر ٹریفک وارڈنز کے عہدوں پر ترقی دی گئی اب تک 599 افسران کو ڈی ایس پیز، 101 کو ایس پیز اور 92 سینئر ٹریفک وارڈنز کو ٹریفک آفیسر کے عہدوں پر ترقی دی جا چکی ہے اسکے علاوہ 3167 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر اور 1068 وارڈنز کو سینئر ٹریفک وارڈنز کے عہدوں پر ترقی دی گئی۔ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پروموشنز اور ویلفیئر افسران و اہلکاروں کا بنیادی حق ہے جو بروقت دیا جا رہا ہے جدید ٹیکنالوجی، ایڈوانس انفارمیشن،بہترین سروس ڈلیوری کے ذریعے انصاف کی باآسانی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
(روز نامہ پاکستان)
*************************

