آئی جی پنجاب سے پولیس ملازمین اہلخانہ کی ملاقاتیں ‘ریلیف دینے کا حکم

Sep 27, 2025

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس لاہور میں ملاقات کی۔آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔ ڈی ایس پی نصراللہ بھٹی کی تبادلے کی درخواست‘کانسٹیبل محمد عمیر کی مالی امداد ‘سائل حبیب الرحمٰن کی والد کو شہید قرار دینے کی درخواست پر ریلیف دینے کی ہدایت کی گئی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی فوری احکامات جاری کئے۔

(روز نامہ نوائےوقت)
************************