لاہور(نامہ نگار)سڑکوں پر ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے پنجاب میں اپنی نوعیت کا پہلا ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ سکول مناواں ٹریفک پولیس لائنز لاہور میں قائم کیا جا رہا ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مناواں ٹریفک لائنز میں زیر تعمیر ڈرائیونگ ٹریننگ سکول کا دورہ کیا اور سینئر افسران سے میٹنگ کی۔ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ سکول میں بسوں،ٹرکوں اور گڈزٹرانسپورٹ ڈرائیورز کو جدید سیمولیٹرز، لیکچرز،قوانین سے آگاہی اور عملی تربیت فراہم کی جائیگی۔کامیاب ٹیسٹ کے بعد ڈرائیورز کوسرٹیفکیٹس جاری ہوں گے جس سے روڈ سیفٹی کو یقینی بنانے اور حادثات میں نمایاں کمی لانے میں مدد ملے گی۔ مناواں ٹریفک پولیس لائنز میں جدید سہولیات سے آراستہ نیا لائسنسنگ سنٹر بھی قائم کیا جا رہا ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مختلف شعبوں بشمول ایم ٹی سیکشن،تکامل سنٹر اور ڈرائیونگ سکول کا معائنہ کیا، سی ٹی او لاہور نے تفصیلی بریفنگ دی۔
(روز نامہ نوائےوقت)
**********************
